• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان لڑکی اور ایک لڑکے کی گمشدگی، ورثاء نے رپورٹ درج کرادی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود سےایک نوجوان اور ایک لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں ورثا نے درج کرادی۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر 8 خواجہ کالونی کے رہائشی نورعلی نے اپنی 16سالہ بیٹی (ش) کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ رات کو (ش) گھرمیں معمول کے مطابق سوئی تھی صبح دیکھا تونہیں تھی۔علاوہ ازیں لطیف آبادنمبر 11کارہائشی 17 سالہ صائم ولد احمدبشیر خان 11اکتوبر کو گھرسے ایک ہزارروپے لیکر نکلاتھا جس کے بعد سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے صائم کی ہر ممکن تلاش کے بعد نہ ملنے اورموبائل فون بند ہونے پر تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

تازہ ترین