• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سابق صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم الدین کی خود نوشت شائع ہوگئی ہے۔ کتاب پر جن صاحب رائے دانشوروں نے تبصرے کئے ہیں ان میں پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری ، ڈاکٹر فدا انصاری، پروفیسر میر حامد علی، پروفیسر خواجہ قطب الدین اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی کے استاد پروفیسر فہیم الدین کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر ڈاکٹر فیصل جاوید اور ڈاکٹر ممنون احمد خان نے کتاب کی اشاعت پر ڈاکٹر وسیم الدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تازہ ترین