• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیوریزونینس ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے ، ڈاکٹر محمد علی خالد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بائیوریزونینس ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر ،فالج ، ذیابطیس ، امراض چشم ودیگر بیماریوں کا علاج ممکن ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی خلیوں کی قدرتی فریکوئنسی کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جس کے ذریعے نقص اور غیر فعال خلیوں کو صحت مند اور نیچرل فریکوئنسی فراہم کرکے آرگن اور سیل کو پھر سے فعال کیا جاتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر محمد علی خالد نے جمعے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہو ں نے دنیا میں پہلی مرتبہ الیکٹرو میگنیٹک ویوز کو ساؤنڈ ویوز میں تبدیل کرکے ایک نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے اور ان کا کہناہے کہ صرف آواز کی لہریں سیلز میں صحتمند تبدیلی لا سکتی ہیں ۔ اس طریقہ علاج سے وہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور یہی میڈیکل فریکوئنسی سینٹر کا مشن ہے ۔
تازہ ترین