• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 56ہزار ایچ آئی و ی اور ایڈز کے مریض،کراچی سرفہرست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ایڈ ز کنٹر ول پروگر ام کے مطابق صوبے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 56ہزار سے زائد ایچ آئی و ی اور ایڈز کے مریض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت حیدرآباد پریس کلب میں آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میںسندھ ایڈ ز کنٹر ول پر وگر ام کے صوبا ئی منیجر ڈاکٹر محمد یو نس چا چڑ ‘ ڈاکٹر آفتا ب ‘ ڈاکٹر سکندرعلی اورپریس کلب کے صدر ناصر شیخ نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمدیونس چاچڑ کا کہناتھاکہ جون 2018تک سندھ میں ایچ آئی وی اورایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد14ہزار 518 ہے جس میں ایچ آئی و ی کے مریض 14ہزار 279اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد 239ہے جس میں سے 6ہزار سے زائدمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سندھ بھر میں 56ہزار سے زائد مریض ہیں جن کی تشخیص نہ ہونے اور رجسٹر ڈ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں ایچ آئی وی اور ایڈ ز کے حوالے سے منفی رحجانات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رجسٹرڈمریضوں میں سب سے زیادہ 10ہزار 236 کراچی کے ہیں جبکہ دوسر ے نمبر میں لاڑکانہ 1891 اور حیدرآباد میں 475ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تشخیص مریضوں میں 12ہزار 734مردوں‘خواتین کی تعداد ایک ہزار 96 اور خواجہ سراہا کی تعداد 141اور بچوں کی تعداد 278 ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مجموعی طور پر مذکورہ مریضوں کی تعداد کا 43فیصد سندھ میں ہے جن میں 3کراچی اور ایک‘ ایک سینٹر حیدرآباد‘ لاڑکانہ اور سکھرمیں قائم ہیں ۔
تازہ ترین