• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن تبدیل، قومی اسمبلی میں حکومت کی 6 اپوزیشن کی 5 نشستوں میں اضافہ

لاہور(مقصود اعوان ) قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے چار چار ،مسلم لیگ(ق) نے دو اور ایم ایم اے نے ایک نشست جیت لی ہے‘اس طرح ایوان زیریں میں حکومت کی 6اوراپوزیشن کی پانچ نشستوں میں اضافہ ہوگیاجس کے نتیجے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی ہے ۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعدقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 155 سے بڑھ کر 159 ‘مسلم لیگ (ق) کے ممبران کی تعداد 5 سے بڑھ کر7، ایم ایم اے کے اراکین کی تعداد 16 سے بڑھ 17 مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 85سے بڑھ کر 89ہو جائے گی۔ اس طرح قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے اراکین کی تعداد 176سے بڑھ کر 182اور اپوزیشن اتحاد کی تعداد 159سے بڑھ کر 164ہو جائے گی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے 4‘نے لیگ نے 5اور دو نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف نے پانچ ‘اے این پی نے تین اور ن لیگ نے ایک سیٹ جیت لی ۔سندھ اسمبلی کی دونوں نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں ‘بلوچستان میں بی این پی اورآزاد امیدوار کو ایک ایک سیٹ پر فتح ملی ۔ 

تازہ ترین