• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ووٹ ڈالا نواز شریف شناختی کارڈ لانا بھول گئے


اسلام آباد (خبر نگار) وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53اسلام آباد کے ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ بنی گالہ میں کاسٹ کیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف شناختی کارڈ لانا بھول گئے۔


وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں موہڑہ نور سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔دریں اثناء لاہور کے حلقے این اے 124میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے، وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ ڈالنے کے لیے گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی پہنچے اور اس موقع پر شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے،نوازشریف سخت سیکیورٹی میں پولنگ بوتھ گئے جہاں انہوں نے اپنا نام دیکھا، ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل ان سے شناختی کارڈ بھی مانگا گیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ جس اسٹاف اہلکار کے پاس ان کا شناختی کارڈ موجود ہے وہ اندر نہیں آسکا ،شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث میاں نوازشریف اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے اور انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے اس موقع پر عباس شریف کے اہل خانہ سمیت شریف خاندان کے 15ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔

تازہ ترین