• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، جیو نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی اپنی روایت برقرار رکھی

قومی اسمبلی کی 11اور صوبائی اسمبلی کی 24نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے جیونیوز نے سب سے پہلے انتخابی نتیجہ دینے کی اپنی روایت برقرار رکھی ۔ این اے 131 لاہور9کے پولنگ اسٹیشن کا سب سے پہلا نتیجہ جیو نیوز کے اینکر جنید نے سنایا ، جس کے مطابق اس حلقہ سے پی ٹی ٓائی کے امیدوار ہمایوں اختر کو309ووٹوں کی سبقت حاصل تھی ۔ اِن انتخابات کی بھر پور کوریج کیلئے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ’’جیونیوز‘‘ نے رپورٹرز، اینکرز اور تجزیہ نگاروں کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کے ساتھ ’’خصوصی نشریات‘‘ کا اہتمام کیا ۔ پولنگ کے آغاز سے اختتام تک جاری رہنے والی نشریات میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ، شہزاد چوہدری، ارشاد بھٹی، مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی، امتیاز عالم، بابر ستار، سلیم صافی اور سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک کی براہ راست ٹرانسمیشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز کی صورتحال، پولنگ کا احوا ل ، نیوز پیکیجز، نمائندوں کی رپورٹس اور انتخابات سے جڑی ہر خبر کو بروقت عوام کے سامنے لایاگیا ۔ جیونیوز کی ویب سائٹ www.geo.tv/byelection پر بھی ناظرین الیکشن اور دِن بھر کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ ہوتے رہے جبکہ ٹاک شوز اور ہیڈلائنزمیں بھی الیکشن کی ہر زوایئے سے کوریج کی گئی ، سب سے بڑی الیکشن نشریات نے عوام کی توجہ حاصل کئے رکھی ۔

تازہ ترین