• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدخاقان عباسی کومسلم لیگ (ن) کاقائم مقام صدربنانے کافیصلہ

اسلام آباد( ایوب ناصر،نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا، لاہور کے حلقہ این اے سے شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت رکن قومی اسمبلی کامیابی کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں بھی قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز سامنے آگئی ہے ، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی کلیئرنس کےبعد انہیں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان ہے، بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن سے جو رویہ اختیار رکھا تھا اس سے انہیں یقیناً سپورٹ ملے گی۔
تازہ ترین