• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 53کےضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ، ناصرمنیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آزاد امیدوار برائےاین اے 53ضمنی انتخابات ناصرمنیر احمد نےکہا ہےکہ ان کے خلاف منظم سازش کی گئی ہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے دعوت دی گئی تھی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے ہمارے بینرز اتارے۔ بےبنیاد خبروں سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ناصر منیر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
تازہ ترین