• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( آن لائن ) راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 2دلہوں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ این اے 60کا پہلا ووٹ عثمان نامی نابینا شہری نے کاسٹ کیا۔بصارت سے محروم عثمان ووٹ کاسٹ کرنے صبح سویرے ہی گورنمنٹ جوہر میموریل گرلز ہائی سکول میں ووٹ کا سٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔ اعوان کالونی کے محمد پرویز نے اپنی شادی کی گہما گہمیوں سے نکل کراپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ یونین کونسل 31 میں محمد امجدنے بارات روانگی کے دوران گلاس فیکٹری چوک کے قریب پاکستان ماڈل سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ پول کیا۔ این اے 60 میں نیئر جاویدنامی معذور شہری نے 1 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
تازہ ترین