• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اورا ن کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

ماہرین کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں زراعت کے فروغ، دیہی ترقی اور خورا ک کی دستیابی کو یقینی بنانے والی یہ خواتین آج بھی نہ صرف بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بلکہ وہ ذہنی و جسمانی تشدد اور دباؤکا شکار بھی ہیں۔

یہ دن پہلی مرتبہ 15 اکتوبر 2008کو اقوام متحدہ کی قرارداد/136 62 کی منظوری کے بعد منایا گیاتھا جس کے بعد سے ہر سال اس دن کو باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

آج کے دن کی مناسبت سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

تازہ ترین