• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم 613 ارب روپے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 123ارب روپے سے زیادہ مختص کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 70اور نئی اسکیموں کے لیے 30فیصد رقم مختص کی جائے گی۔

صوبائی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج سہ پہر صوبائی اسمبلی کی عمارت میں ہونے والے اجلاس میں پیش کرے گی جس کے لئے گورنر خیبرپختونخوا نے اجلاس طلب کر رکھا ہے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا مالی سال 19۔2018 کا بجٹ پیش کرینگے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ متوازن اور ٹیکس فری ہوگا جس میں غریب آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جارہا ۔، بجٹ میں بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وفاق میں اب ہماری ہی حکومت ہے اور ہمیں وفاق سے ضرور پیسے ملیں گے، سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ میں بیرونی امداد کی مد میں 71ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے جو کہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔

بجٹ میں ضلعی حکومتوں کے لیے 29 ارب 34 کروڑ ،پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کےلیے 3 ارب 32 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔تعلیم کے لیے 9 ارب 2 کروڑ،صحت کےلیے 7 ارب 77 کروڑ ،جنگلات کےلیے 2 ارب 86 کروڑ اورملٹی سیکٹوریل ڈویلپمنٹ کے لیے 2 ارب 13 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین