• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک محمد عباس کے مداح

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کے مداح ہو گئے، کہتے ہیں کہ محمد عباس اسپیڈ کم ہونے کے باوجود تسلسل کے ساتھ بولنگ کرتا ہے، اس نے ہماری ٹیم کے دفاع کو چیلنج کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں مچل اسٹارک نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں عباس نے عمدہ بولنگ کی، محمد عباس کی بولنگ کے دوران فیلڈ سیٹنگ کو بغور نوٹ کیا ہے۔

اسٹارک نے کہا کہ عباس کی اسپیڈ زیادہ نہیں ہے لیکن انہوں نے ہماری ٹیم کے دفاع کو چیلنج کیا ہے ، عباس کی بولنگ کے خلاف ایک پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ آسٹریلیا کی طرز پر یہاں اٹیکنگ بولنگ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے مکمل فٹ اور تیار ہیںاور اب ایک مختلف بولر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین