• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 36 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی، پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 15،مسلم لیگ ن نے 11 جبکہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ق اور اے این پی نے دو دو نشستیں حاصل کیں، 3 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے 36 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔

قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے چار چار نشستیں جیتیں، جبکہ مسلم لیگ ق نے 2 اور متحدہ مجلس عمل کے حصے میں ایک نشست آئی۔

پنجاب اسمبلی کی 13 میں سے 6نشستیں مسلم لیگ ن اور5 پی ٹی آئی نےجیتیں، 2آزادا میدوار کامیاب ہوئے،کے پی کے کی 9 نشستوں میں سے 6 پی ٹی آئی ،2 اے این پی اور ایک مسلم لیگ ن نے جیتی ۔

سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔

تازہ ترین