• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 15 اکتوبر ، 2018

ضمنی انتخابات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے بعدگز شتہ روز ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ۔



دیکھئے ضمنی انتخابات کے کچھ تصویری مناظر :

قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے 4، 4، پاکستان مسلم لیگ نے 2 جبکہ متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو چار، چار نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کو سبقت حاصل ہے ۔

پولنگ اسٹیشنزپرلوگوں کی قطاریں ۔







لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کر تے ہوئے



ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ فوجی جوان بھی تعینات۔