پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ آج دوسرے روز بھی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی آج صبح 8 بجے کھولنے کی کوشش کی لیکن افغان فورسز نے انکار کر دیا۔
باب دوستی گیٹ کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہے، جبکہ افغان حکام نے ویزا پاسپورٹ پر بھی لوگوں کی پیدل آمدورفت بند کردی ہے۔