• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ، ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔

دو ٹیسٹ کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24 ، 26 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ منتخب کر لیا گیا ہے اور زمبابوے میں سہہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں.

آل راؤنڈر عماد وسیم کا نام بھی اسکواڈ میں زیر غور ہے، ایشیا کپ سے قبل وہ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو گئے تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ، ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کی شمولیت پر زور دیا ہے ، محمد نواز اور حارث سہیل کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

تازہ ترین