• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ اتنے صحافی جان سے نہیں جاتے جتنے قتل ہوجاتے ہیں‘

دنیا میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران اتنے صحافی جان سے نہیں جاتے جتنے قتل کردئیے جاتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف امریکا کے معروف جریدے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں صحافت کے لئے ماحول بدتر ہوا ہے،پیغام پہنچانے والے کو ماردینا معمول بنتا جارہاہے۔

صحافیوں کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی خود امریکی قیادت کی جانب سے پریس مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد عالمی رہنما اپنے خلاف تنقید کو کچلنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے صحافت مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔

رپورٹ میں سعودی صحافی جمال خشوگی کی پرسرار گمشدگی اور یورپی یونین فنڈز میں مبینہ کرپشن بے نقاب کرنے پر بلغاریہ کی خاتون صحافی وکٹوریا میرانووا کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین