• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار ہے ، ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق صرف 5 پیسے رہ گیا ۔

پاکستان میں ڈالر کی اڑان جاری ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 133 روپے 30 پیسے رہی جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 133 روپے 25 پیسے رہا۔

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغا ز پر ڈالر133 روپے 15 پیسے کا تھا، مارکیٹ کی یہ قیمت جمعے کی اختتامی قیمت 131 روپے93 پیسے سے1 روپیہ 22پیسے زائد تھی۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 133روپے 50پیسے تک گئی لیکن کاروبار کے اختتام تک یہ فرق 1 روپے32 پیسے رہ گیا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر 133 روپے25 پیسے کا رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 133 روپے 30پیسے جبکہ قیمت فروخت 132 روپے 50پیسے رہی، دو قیمتوں میں بالترتیب33 اور50پیسے کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین