• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ ساڑھے 7سو پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا رولر کوسٹر دن رہا ،پہلے انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گرا اور پھر 600 پوائنٹس پلٹ آیا ۔

پاکستانی شیئرز بازار میںآج کاروبار آغازسے منفی رجحان میں رہا ،100 انڈیکس میںکاروبار کے دوران انڈیکس 1243پوائنٹس کم ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کے اختتام سے قبل شیئرز کی خریداری کی لہر واپسی آئی اور کاروبارکے اختتار تک ساڑھے 7سو پوائنٹس کی کمی سے 36ہزار 767 پر بند ہوا ۔

مارکیٹ میں ساڑھے 16کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو ستائیس ارب روپے کم ہو کر 7577 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین