• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس 5 ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف

جعلی اکاؤنٹس کیس کے23 ملزمان میں سے پانچ کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

جعلی اکائونٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ پانچوں ملزمان ایف آئی اے میں مقدمہ کا اندراج ہوتے ہی بیرون ملک بھاگ گئے ۔

جے آئی ٹی کا کہنا ہےکہ اربوں روپے کی ٹرانزیکشن والے جعلی اکاؤنٹس کھلوانے میں ان ہی پانچ ملزمان کا کردار ہے ۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ،اگر یہ لوگ واپس نہیں آئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین