• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش ، اپوزیشن کا احتجاج

اپوزیشن کےشورشرابےمیں خیبرپختونخواکےرواں مالی سال کابجٹ پیش کردیاگیا۔بجٹ کاتخمینہ 648ارب روپے ہے۔ترقیاتی منصوبوں کےلئے180ارب روپےرکھے گئے ہیں ۔

خیبرپختونخواکابجٹ اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اسپیکرنےنومنتخب ارکان اسمبلی شوکت علی یوسفزئی ،سمیعہ بی بی اورمدیحہ نثارسےان کےعہدوں کاحلف لیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کےارکان نےشہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑانےبجٹ تقریر میں کہا کہ اگرگزشتہ حکومتوں نےدرست فیصلےکیےہوتےتوآج آئی ایم ایف کےپاس جانانہ پڑتا۔ تحریک انصاف کو بہتر کارکردگی پرصوبےمیں دوبارہ مینڈیٹ حاصل ہواہے ۔

وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ مالی سال 2018اور19کے بجٹ کاتخمینہ 648ارب روپے ہےاورترقیاتی بجٹ 180ارب روپےمختص کیاگیاہے۔ صوبےمیں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا، ترقیاتی بجٹ کا90فیصد حصہ جاری منصوبوں پرخرچ کیاجائے گا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ تعلیم کےلئے167ارب 30کروڑ ،صحت کےلئے78ارب 65کروڑ،امن وامان کےلئے62ارب 50کروڑبی آرٹی منصوبے کےلئے 39ارب ضلعی حکومتوں کےلئے29ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر9ارب اورنوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کے لئے5ارب روپےرکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 8لاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈزدئیےجائیں گےجبکہ426ارب روپےمحصولات کی مد میں حاصل ہوں گے۔

وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑانے23ارب 17کروڑ65لاکھ 92ہزارروپے کاگزشتہ سال کاضمنی بجٹ پیش کیا ۔انہوں نےایوان میں فنانس بل بھی پیش کیا۔

اجلاس جمعرات صبح دس بجےتک ملتوی کردیاگیا۔

ٱ

تازہ ترین