وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخابات کرائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سب جماعتوں کےلئے یکساں مواقع موجود تھے ۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ ضمنی الیکشن میں وفاقی یا کسی صوبائی حکومت نے کسی سطح پربھی مداخلت نہیں کی، سب اداروں اورحکومت نے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا ۔