وزیر ہائوسنگ پنجاب محمودالرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے اگلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں کو شامل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ منصوبے کے لیے مزیددس شہروں میں اگلے سال کے شروع میں رجسٹریشن کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ پنجاب کے جن شہروں میں ہائوسنگ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے ان میں قصور،سیالکوٹ ، جہلم ، بہاولپور، لیہ ، ملتان ، وہاڑی ، رحیم یارخان ،گوجرانوالا شامل ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی ہاوسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے ابتدائی تیار ی مکمل کرلی ہے جس کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں منصوبہ شروع کیا گیاہے، فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ مزید دس شہروں میں بھی تیاری کی جارہی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے ، وہاں پر دو منزلہ گھر بنیں گے۔