• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیس بک کے 3کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا

فیس بک کی تاریخ میں بدترین ہیکنگ کے نتیجے میں 3کروڑ سے زائد یوزر کے اکائونٹس کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے ۔

فیس بک کمپنی نے صارفی ڈیٹا کی اتنی بڑی چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان 3 کروڑ میں سے 1٫اعشاریہ 4کروڑ اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کا تفصیلی ڈیٹا چوری کیا گیا ہے جیسے کہ صارفین کا آبائی علاقہ، تاریخ پیدائش اور 15 حالیہ ترین سرچ کی جانے والی ویب سائٹس وغیرہ شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والا شخص یا گروہ نامعلوم ہے، ایف بی آئی اس ہیکنگ کی تفتیش کر رہی ہے۔

فیس بک حکام کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے فیس بک کو اس حوالے سے مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے فیس بک کی 'لاگ ان’ کیز‘ چوری کر لی ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اب واضح ہوا ہے کہ متاثرہ صارفین کی تعداد 3 کروڑ ہے، فیس بک ان متاثرین کو آگاہی پیغامات بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین