• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’جنرل باجوہ کو گلے لگائوں گا اور بوسہ بھی دوں گا‘

بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری کھل گئی تو میں جنرل باجوہ کو صرف گلے نہیں لگائوں گا بلکہ انہیں بوسہ بھی دوں گا ۔

کسولی میں منعقدہ خوشونت سنگھ ادبی میلے کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو نےکہا کہ جنرل باجوہ کو گلے لگانے میں کوئی سازش نہیں تھی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وہ کوئی رافیل طیاروں کی ڈیل تو نہیں تھی اگر کوئی مجھے کہے گا کہ پاکستان کرتارپور راہدری یعنی بابا نانک کی راہداری کھولنے کو تیار ہے اور یہ بات وہ 400 مرتبہ کہہ چکا ہے تو میں جنرل باجوہ کو گلے بھی لگائوں گا اور بوسہ بھی دوں گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ناقدین کو کہا کہ مجھے ان کی گندی سیاست کی کوئی پروا نہیں ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اس سے قبل ایک بیان دے کر انتہا پسند ہندووں کے تن بدن میں یہ کہہ کر آگ لگا دی،’’ کہ تامل ناڈو کے بجائے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں رہنا زیادہ آسان ہے ،کیونکہ تقسیم ہند کے باوجود پنجاب کی ثقافت اور زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین