• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ میں4 نئے وزیر شامل ، پرانے وزراء کے محکمے تبدیل

سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے آج 4 نئے وزراء نے حلف اٹھالیاجن میں عبدالباری پتافی ،تیمور تالپور ،اویس قادر شاہ اور غلام مرتضیٰ بلوچ شامل ہیں۔

سندھ حکومت نے کابینہ میں توسیع کے نئے وزراء کو قلمدان دئیے تو پرانے وزراء کے محکموں میں ردوبدل بھی کیا ہے ۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اویس قادر شاہ کوٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزاٹ، مرتضیٰ بلوچ کو محنت اور افرادی قوت کا وزیر بنایا گیا ہے۔

عبدالباری پتافی کو لائیواسٹاک اینڈ فشریز اورناصرحسین شاہ کو جیل خانہ جات اورمذہبی امورکااضافی قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ ہری رام کوخوراک کا اضافی قلمدان دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مکیش کمار چاولہ ایکسائزکےساتھ پارلیمانی اورتیمور تالپور انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ماحولیات کے وزیر ہوںگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے6 معاون خصوصی بھی مقرر کردئیے ہیں جن میں وقار مہدی،راشد ربانی،اشفاق میمن،قاسم نبی،نواب وسان اورکھٹومل شامل ہیں ، مشیر وزیراعلیٰ محمد بخش مہرکو جیل اور امورنوجوانان کےقلمدان بھی دےدئیےگئے ۔

تازہ ترین