• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’می ٹو‘مہم،بولی وڈ کی11معروف فلمسازخواتین کا اہم اعلان

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جاری می ٹو انڈیا مہم کے بعد بولی وڈ کی 11 معروف فلم ساز خواتین نے دیگر فنکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام نہ کریں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زویا اختر، نندیتا داس، کرن راؤ، کونکونا سین شرما، گوری شندے سمیت 11فلمساز خواتین نے مل کر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں تمام کا کہنا تھا کہ ’بطور خواتین اور فلم ساز، ہم می ٹو انڈیا موومنٹ کی حمایت کرتے ہیں اور ہم ان خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، ’ہم یہاں موجود ہیں تاکہ کام کی جگہ پر سب کو ایک جیسا ماحول فراہم کرنے سے متعلق آگاہی پھیلائی جاسکے، ہم انڈسٹری کے تمام دوستوں کو ایسا کرنے پر زور دیتے ہیں۔دریں اثنا  کنگنا رناوت نے معروف ہدایتکارکرن جوہراور شبانی اعظمی کو ’می ٹو‘مہم سے متعلق کچھ بھی نہ کہنے پرتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین