• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عالیہ بھٹ کا بہن شاہین سے معافی مانگتے ہوئے جذباتی پیغام جاری

 بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہن شاہین سے ان کے ڈپریشن کے دوران انہیں نہ سمجھنے پر معافی مانگتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہن شاہین کے لئے یوٹیوب پر 3منٹ اور 13سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل جذباتی پیغام پر مبنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ جب میں پورا دن کام کرنے کے بعد تھکی ہوئی گھر آئی تو تمھاری چمکتی ہوئی آنکھیں دیکھ کر میرے دل کو وہ خوشی ملتی تھی جس کا آپ تصور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے شاہین کی پہلی کتاب’’آئی نیور بین ان ہیپئیر‘‘ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے آپ کی پہلی کتاب پڑھی جو آپ نے بہت دل اور ایمانداری سے لکھی جبکہ میں آپ کے لئے ایک لفظ لکھنے کی کوشش کی تو مجھے بہت ندامت کا احساس ہوا ، مجھے بہت زیادہ برا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کے ساتھ 25سال رہنے کے باوجود آپ کے ڈپریشن کے دوران میں آپ کی خاموشی کو نہیں سمجھ پائی اور ایک لمحے کے لئے بھی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کچھ بڑا ہو سکتا ہے، ہر بار آپ نے باہر کھانا کھانے کے لئے منع کر دیا تو مجھے لگا کہ آپ کو اکیلے گھر میں رہنا اور ٹی وی دیکھنا ہے۔ عالیہ بھٹ نے ڈپریشن کے متعلق تربیت دینے پر اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے اس متعلق بہت سکھایا ہے، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں، ہم معافی مانگتے ہیں۔

تازہ ترین