• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان کا شادی کے بعد پہلا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اداکارہ عائشہ خان نے ایک بار پھر شوبز جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے ایک تعطل کے بعد حال ہی میں اپنا شوٹ کرایا ہے۔ اپنی شادی کے بعد یہ ان کا پہلا شوٹ ہے ۔ جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں ۔ سال رواں کے اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے انہوں نے شوبز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا کہ اب وہ اپنی گھریلو زندگی کو ترجیح دیں گی ۔ لیکن اب ان کا نیا شوٹ سامنے آگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی بعض ذاتی وجوہ کی بناء پر شوبز میں دوبارہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ وہ شوبز مین واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن گاہے گاہے وہ اسکرین پر نظر آتی رہیں گی۔

تازہ ترین