• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبرکے ساتھ ہمارا رابطہ مستقل بنیادوں پررہے گا، شہریار آفریدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزات داخلہ کے ماتحت تمام 18 ادارے مختلف مسائل کے حل کے لیے کراچی چیمبرکے ساتھ مل کر بیٹھ کر کام کریں گے کیونکہ اسلام آباد سے اس وقت تک کوئی بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں جب تک ہم تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میں آج کے سی سی آئی میں موجود ہوں تاکہ یہ یقین دہانی کرواسکوں کہ کراچی چیمبرکے ساتھ ہمارا رابطہ مستقل بنیاوں پررہے گا۔میرا دفتر اور میرے تمام ادارے بشمول ایف آئی آئے،کوسٹ گارڈ، نادرا،پاسپورٹ آفس اور دیگر محکمے کے سی سی آئی سے رابطے میں رہیں گے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا۔ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے نہ صرف تاجربرادری بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی عزت ہو۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہا۔ اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، سینئرنائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ جاوید،سابق صدور اے کیو خلیل، مفسر عطا ملک ،رکن صوبائی اسمبلی محمد علی عزیز اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی نے کہاکہ ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ کراچی کو اس کا منصفانہ اور جائز حصہ دیا جائے جو موجودہ حکومت یقینی بنائے۔

تازہ ترین