• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیڈیاز2018 کے کامیاب انعقاد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زبیدہ جلال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عصر حاضر کے مطابق دفاعی پیداوار ، پاکستانی دفاعی مصنوعات کی نمائش سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے ،آئیڈیاز نمائش کے ذریعہ پاکستانی دفاعی صنعت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ بھی ہورہا ہے جو کہ خوش آئند ہے اس طرح کی مزید دفاعی نمائشوں کے انعقاد سے ہم بھاری زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، پاکستان کی دفاعی مصنوعات اپنے معیار کے باعث دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے ۔

تازہ ترین