• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے تحفظ کیلئےحکمت عملی پر 2 روزہ عالمی مباحثہ

سپریم کورٹ کی زیر سرپرستی لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام پانی کے حوالے سے محفوظ پاکستان کی تشکیل کے موضوع پر 19 اور 20 اکتوبر کو عالمی مباحثہ ہو گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پانی کے حوالے سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر عالمی مباحثے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مختلف ملکوں سے وکلا، آبی ماہرین، اساتذہ اور ریسرچرز شریک ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی مباحثہ میں 5 موضوعات پر سیشنز ہوں گے جن میں سندھ طاس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیمز اور پانی کے ذخائر کی تعمیر اور سرمائے کے موضوع پر بحث ہو گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی افتتاحی سیشن جبکہ چیف جسٹس پاکستان اختتامی سیشن کی صدارت کریں گے۔

تازہ ترین