• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ایٹمی اور کیمیاوی اسلحہ کے سنگین خطرات سے دوچار ہے

لندن( نیوز ڈیسک) ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک کی جانب سے ایٹمی اسلحہ کی تیاری اور کیمیاوی اسلحہ پر پابندیوں کونظر انداز کئے جانے کے سبب برطانیہ ایٹمی اورکیمیاوی اسلحہ کے سنگین خطرات سے دوچار ہے، ایکسپریس کی خبر کے مطابق رپورٹ میں زمین کے قدرتی وسائل کے استعمال کے حوالے سے بھی متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی وجہ سےبڑے پیمانے پر نقل مکانی ہورہی ہے جو کہ مزید جنگوں کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ رپورٹ وزارت دفاع کے ڈیولپمنٹ کنسیپٹس اورڈاکٹرائن سینٹر نامی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی ہے، اب وزیر دفاع گیون ولیم سن اس رپورٹ کی بنیاد پر مزید فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،رپورٹ میں یہ واضح کیاگیاہے کہ ہم ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جو روز بروز خطرناک تر ہوتی جارہی ہے، اور سیکورٹی کے اعتبار سے دنیا انتہائی نازک دور میں داخل ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین