• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال کی عمر تک بچوں کو وزن کراتے رہناچاہئے، ماہرین کی سفارش

لندن(پی اے ) بچوں کی صحت کے ماہرین نے ایک رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ 18سال کی عمر تک بچوں کا وزن اورباڈی ماس ہرسال کراتے رہنا چاہئے، رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کاکہناہے کہ انگلینڈ موٹاپے، ذہنی صحت اور طفولیت میں اموات کے حوالے سے دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑتا جارہاہے۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر پالیسی میں فوری تبدیلی نہ کی گئی تو 2030تک صحت کے مسائل بہت زیادہ بڑھ جائیں گے،این ایچ ایس انگلینڈ کی ایک خاتون ترجمان نے کہاہے کہ رپورٹ میں اپنی فنڈنگ کے طویل المیعاد منصوبے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی ہیں، یہ منصوبہ اسی سال شائع کیاجائے گا، فی الوقت انگلینڈ میں بچوں کی پیمائش پرائمری سکولوں میں 10سے 11سال تک کی جاتی ہے، لیکن اس کے بعد ان کی پیمائش نہیں کی جاتی چائلڈ ہیلتھ ان 2030انگلینڈ کاکہنا ہے کہ موٹاپے کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہئیںرپورٹ میں بچوں اور نوجوانوں کی صحت کے مختلف پہلوئوں کا دیگر14یورپی ممالک اورآسٹریلیا ،کینیڈا اورناروےسے موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ انگلینڈ میں یورپ کے دیگر 18 ممالک کے مقابلے میں صحت کی صورت حال خراب ہے اور اگلے عشرے کے دوران انگلینڈ ان ملکوں سے مزید پیچھے جا سکتا ہے۔

تازہ ترین