• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹنگھم میں آج ن لیگ برطانیہ کا جلسہ عام ہوگا

نوٹنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بااعتماد ساتھی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن حاجی چوہدری شاہ نواز رانجھا آج آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد یونس، چھچھتروی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ کشمیر سینٹر نوٹنگھم میں شام5بجے منعقد ہونے والے اس جلسہ عام میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ و آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت بھی خطاب کرے گی اس سلسلے میں جملہ انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلسہ عام کے انتظامات و میزبانی کے فرائض راجہ حق نواز جانباز، پرویز بھٹی، محمد یوسف بندروی، چوہدری اصغر، راجہ ادریس، مشتاق مغل، راجہ زیارب، راجہ مقصود، چوہدری محمدعلی، راجہ اشفاق، راجہ آصف، راجہ ادریس ڈربی، راجہ قربان خان اور دیگر ادا کریں گے۔ برطانیہ بھر سے بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ چوہدری محمد یونس چھچھتروی اور راجہ حق نواز جانباز نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ جلسہ عام برطانیہ میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے اور قائدین مسلم لیگ ن کے مشن کو عام کرنے کیلئے سنگ میل کی اہمیت رکھے گا جبکہ جلسہ میں بھارت کے خلاف بھی آواز بلند کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
تازہ ترین