• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے خوبصورت نظر آنے کیلئے آن لائن سیلفی ایپس کے استعمال کی مذمت

لندن (نیوز ڈیسک) چار سال تک کے کمسن بچوں کی مزید خوبصورت نظر آنے کے لئے آن لائن سیلفی ایپس استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی مذمت کی گئی ہے اسے نفرت انگیز اور بچوں کی ذہنی صحت کےلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹ آف انگلینڈز سنٹر فار اپیرنس ریسرچ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمی سیکٹر نے جنہوں نے سٹڈی کی کہا ہے کہ یہ طریقہ نفرت انگیز ہے اور بچوں میں یہ احساس پیدا کرے گا کہ وہ مثالی تصویر کے حامل نہیں۔ رائل کالج آف سائیکیٹرٹس کے ایڈولنسٹ اینڈ چائلڈ فیکلٹی کے وائس چیئر ڈاکٹر جون گولڈن نے کہا کہ یہ ایپس اس بارے میں بچوں کے تفکرات میں اضافہ کریں گے کہ وہ کیسے نظر آتے ہیں اور ان کی رائے میں اس سے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان ہوگا۔ فیس ٹیون اور فیس ٹیون2،50مرتبہ ڈائون لوڈ کئے جانے کے ساتھ دو سب سے پسندیدہ ایپس ہیں جو گزشتہ5سال کے دوران انٹرنیٹ پر نمودار ہوئے ہیں۔ فیس ٹیون ایپ جو4+ریٹنگ کے ساتھ ایپ سٹور پر مفت دستیاب ہے۔اس کی حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک لڑکی کی تصویر کے ساتھ تشہیر کی گئی ہے جس کی ناک سکڑی ہوئی ہے۔ اس کا کپیشن یہ ہے کہ آپ کے دوست کی سیلفی کیوں اس قدر خوبصورت نظر آتی ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایک اہم عامل سیلیبریٹی کلچر ہے۔ کائلی جینسر کا انسٹاگرام فلٹر جو اس سمر میں کاسمیٹکس بزنس کے ایک ارب پونڈ کی قدر کو چھونے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے استعمال کرنے والوں کے ہونٹوں کے سات رنگ دیتا ہے۔
تازہ ترین