• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلجیم میں فضائی اڈے پر فائرنگ ، F-16طیارہ تباہ ہوگیا


 بلجیم میں ٹیکنیشن نے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کرکے فضائی اڈے پرکھڑے دوسرے ایف 16طیارے کو تباہ کردیا،فضائی اڈے پر کھڑے ایف 16 طیارے میں ایندھن بھرا ہوا تھا جبکہ کینن کی فائرنگ سے جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلجیم میں ٹیکنیشن نے غلطی سے ایف 16طیارے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سامنے کھڑا ایف 16طیارہ تباہ جبکہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔ فضائی اڈے پر کھڑے ایف 16طیارے میں ایندھن بھرا ہوا تھا جبکہ کینن کی فائرنگ سے جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔ بلجیم ایئرفورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 16طیارے کو آگ لگنے سے 2مکینک زخمی بھی ہوئے۔فضائی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کیرولینا میں F-35طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم طیارہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا تھا۔

تازہ ترین