• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن نے عام انتخابات کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ضمنی الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی سیٹوں سے تحریک انصاف کا بُری طرح ہار جانے سے ثابت ہوگیا ہے کہ25جولائی کے الیکشن میں بڑے بھرپور اور منظم طریقے سے دھندلی کرا کر عمران کان کو اقتدار میں لایا گیا حکومت میں ہوتے ہوئے عمران خان کا ہار جانا عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ انہیں دھندلی کر کے پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں عوام کے اندر جو تاثرات تھے کہ انہوں نے الیکشن میں مداخلت کی ہے وہ بھی درست ثابت ہوگئے ہیں نواز شریف کو الیکشن سے پہلے جیل میں بند کرنا بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی پانامہ کی بقیہ لسٹ کو نظر انداز کیا گیا 25جولائی کا الیکشن ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے اپوزیشن کو نئے الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہئے ضمنی الیکشن نے سارے الیکشن ڈرامے کو بے نقاب کر دیا۔ حافظ ادریس نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے ان سب پر یو ٹرن لے چکے ہیں
تازہ ترین