• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اوورسیز کے مسائل فوری حل کیے جائیں، چوہدری خالق دتہ

برسلز (حافظ انیب راشد/عظیم ڈار) بلجیم میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو پاکستانی نژاد بھی کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان میں سے محمد ناصر چوہدری نے برسلز کی سینٹرل میونسپلٹی (1000برسلز) سے 987ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے کامیاب امیدوار عامر نعیم آندرلیخت کمیون سے منتخب ہوئے۔ دونوں امیدواروں کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے۔ مجموعی طور پر ان بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے 16پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے اب تک صرف دو امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے مولن بیک کمیون سے شازیہ اسلم اور ناصر خان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے 400سے زائد ووٹ حاصل کئے لیکن کونسلر منتخب نہیں ہو سکے تاہم دو پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ برسلز کے علاقہ مل بروسلز میں امیدوار برائے کونسلر محمد ناصر نے بلجیم کی لوکل باڈیز کے انتخابات میں حصہ لیا اور مقامی سطح پر کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کاروباری مسائل کے موزوں حل کی خاطر برسلز کی سیاست میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اورمل برسلز کمیون کی طرف سے کونسلر کا انتخاب لڑنے کےلئے دلچسپی ظاہر کی۔ محمد ناصر مل برسلز کے علاقہ میں عرصہ 20سال سے مقیم ہیں۔ اسی علاقہ کی مسجد عابدین کی انتظامیہ اور امام وخطیب علامہ حافظ وقاری محمد انصر نورانی نے جمعہ کے اجتماعات اور مل برسلز کے مقامی افراد کو ترغیب دی کہ وہ پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور سب سے زیادہ ہمیں پاکستان کی فکر ہوتی ہے۔مگر بدقسمتی سے ہم وہاں پر کاروبار نہیں کرسکتے، انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے اور عدالتوں میں اگر کیسہوجائے تو پھر پتہ نہیں کہ کتنے سال لگ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا جاتا ہے، اغوا برائے تاوان اور ائر پورٹ پرہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے ہمیں عزت دی جائے اور ہمارا حق ہے کہ پاکستان میں ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے، ہمارے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں،بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر چوہدری ساجد علی، عثمان، ملک عمران، چوہدری اشفاق اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین