• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت میں غریب مزید غریب ہوجائے گا، میاں امجدعلی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر کے نائب صدر میاں امجد علی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ’’نیب ‘‘کا آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو دو ماہ ہونے والے ہیں ڈالر مہنگا جب کہ روپیہ سستا ہو گیا ہے،بیرون قرضوں میں902ارب روپے کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے اس طرح سونا 62ہزار روپے تولہ ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نظر نہیں آئی اور مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور غریب سے غریب تر ہوجائے گا، اس کے مقابلے میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے ہمیشہ غریب آدمی کو روزگار فراہم کیا اور ترقی کے یکساں مواقع دیئے۔
تازہ ترین