• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کا یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا جائے گا، خادم حسین

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے زیر اہتمام24اکتوبر کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کے انعقاد کے لئے کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کشمیر پی ٹی آئی برمنگھم کے سیکرٹری جنرل رئوف مغل، ولور ہمپٹن سے چوہدری امجد، برٹن سے چوہدری گلفراز، چوہدری مقصود احمد، نوٹنگھم سے محمد بشارت، والسال سے چوہدری افضل، برمنگھم سے چوہدری کرامت، حاجی رزاق، عارف کیروی اور دیگر مختلف اہم رہنمائوں اور برانچوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کے یوم آزادی کے موقع پر24اکتوبر کو یوم تاسیس حکومت ریاست جموں و کشمیر انتہائی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ24اکتوبر1947ء کو ریاست کے عوام نے تاریخ ساز جدوجہد ریاست کی آزادی کا اعلان کیا۔ پہلا موقع ہے کہ آزاد کشمیر کے یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے صدر کشمیر پی ٹی آئی سمیت برطانیہ سے کشمیری قیادت اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
تازہ ترین