• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، اسلحہ ،منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے20 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات ، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گبول ٹاؤن اور ماڈل کالونی میں سے محمو د عرف مالی ، منور عالم عرف منو ، عاطف ، مراد اور محمد اکبر کو گرفتار کرلیا، تین افراد منشیات فروش اور دو اسٹریٹ کرمنل ہیں ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم زاہد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، عزیز آباد پولیس نے نعمان، فہد، علی انور اور فرحان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا، قائد آباد پولیس نے منشیات فروش کامران کو گرفتار کرلیا، پاکستان بازار پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے ندیم ، کامران، شاہ عالم ، وسیم اور اویس کو گرفتار کرکے قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی ، کلری پولیس نے منشیات فروش فرحان ، جاوید ، فاروق شاہ اور فرحان احمد کو گرفتار کرکےمنشیات،سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، چھینی گئی موٹرسائیکل چھینے گئے موبائل فون ،قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی نقدی برآمد کی ملزمان میں لوٹ مار کرنے والا ملزم شہاب الدین بھی شامل دیگر ملزمان ذیشان حبیب محمد حسین عبدلسلام کمال الدین الیاس اور ندیم سے داؤ پر لگی نقدی اور قمار بازی کا سامان ملا ہے۔

تازہ ترین