• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کو کمزور کرنے کیلئےکراچی 6 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا ، وسیم اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میئر کو کمزور کرنے کے لئے شہر کو 6ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق میئر کے براہ راست انتخابات ہوئے تو کراچی کے 6میئر ہوں گے کمزور بلدیاتی نظام ملک کی ترقی میں رکاوٹ اور شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز 24 ویں کورس کے شرکاء پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے میئر کراچی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ملک میں بلدیاتی نظام اور شہری مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی، میئر کراچی نے کہا کہ دستور اور ہر جماعت کے منشور میں بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے درج ہونے کے باوجود کسی بھی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی اس کی اصل وجہ ملک پر دو بڑی جماعتوں کا طویل اقتدار ہےیہ دونوں جماعتیں کبھی بھی بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کرسکتیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی بات کی ہے میری رائے ہے کہ ملک میں یکساں نظام ہونا چاہئے۔
تازہ ترین