• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی کیلئے بلا امتیاز کارروائی ہو نا ضروری ہے، علامہ سید ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گر فتاری نے انصاف کی فراہمی پر کئی سوالات اٹھائے ہیں کیا ان کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں گفتگو کرنا اور شہداء کے خاندانوں کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا تھا اگر یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے تو اسلام آباد کے ریڈ زون میں بیٹھ کر عدلیہ کی توہین کرنا اور اُن کے لئے نازیباالفاظ استعمال کرنے کے باوجود توہین عدالت کا مقدمہ قائم نہ کیا جاناحیران کُن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے بلا امتیاز کارروائی ہو نا ضروری ہے، فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے ملت تشیع میں بے چینی پائی جاتی ہے انہیں جلد از جلد رہاکیا جائے ۔
تازہ ترین