• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام تمام شعبوں میں انسانوں کی تا قیامت رہنمائی کر ے گا، مفتی محمد نعیم

 کراچی ( پ ر)ماتلی وگردونواح سے تعلق رکھنے والے29 ہندوخاندانوں کے206افرادنے اسلام قبول کرلیا،36مرد، 43عورتیں،51چھوٹی بچیوں ، 76لڑکوں سمیت28خاندانوں کے 206افراد شامل ہیں،مولاناعبدالحمیدخان غوری نے کلمہ پڑھایا استقامت کیلئے خصوصی دعاکرائی ۔ تقریب میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس دارالافتاء مولانا سیف اللہ جمیل ، مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانامفتی عبدالرحمٰن اور سایانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عمران کاٹھیاسمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، دریں اثناء جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نومسلم خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیابھراسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجودآئے روزسینکڑوں غیرمسلم اسلام قبول کررہے ہیں ۔
تازہ ترین