• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق، پولیس اہلکار وںسمیت 4 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل دو نمبر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج 30 سالہ شاہد علی نے دم توڑ دیا ، زخمی کی شناخت 29 سالہ حفیظ اللہ کے نام سے ہوئی ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص نے دم توڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے،منگھوپیر ہمدرد موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ موبائل میں سوار اے ایس آئی عامر ملک اور پولیس اہلکار اسامہ زخمی ہوگئے ، اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں گھر کے اندر کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 18 سالہ غلام نبی ولد عبدالحکیم موقع پردم توڑ گیا ۔
تازہ ترین