• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مجاہدسےنامناسب سلوک قابل مذمت ہے،وائس چانسلرز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں وائس چانسلرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 65کے قریب وائس چانسلرز نے شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں وائس چانسلرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس ملاقات میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر مجاہد کامران اور پانچ افسران کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے کورٹ میں پیش کرتے ہوئے حقارت انگیز سلوک کی روشنی میں قرار داد منظور کی گئی جس مین کہا گیا کہ تمام وائس چانسلرز، معزز پروفیسرز اور اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم قانونی چارہ جوئی اور پروسیکیوشن سے قبل اساتذہ کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان، جناب ثاقب نثار کے سوموٹو کا خیر مقدم کرتے ہیں ، تاہم معلمین کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے کے لیے معافی ہی کافی نہیں ۔ہم چیئرمین قومی احتساب بیورو سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عمل میں ملوث عہدہ داران کے خلاف انکوائری کی جائے ۔

تازہ ترین