• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ سے اختلاف نہیں،دبئی ٹیسٹ میں فیصلے ٹیم کے تھے،سرفراز

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بعد اب کپتان سرفراز احمد بھی کوچ کے نشانے پر ہیں لیکن ایک جانب سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ سے اختلافات کی تردید کی تو بعد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اشارتاً خراب تعلقات کی تصدیق بھی کردی۔ پیر کو شیخ زائد اسٹیڈیم میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرے اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، گذشتہ تین دن سے یہ بات میڈیا میں بہت زیادہ آئی ہے۔ بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ اس وقت میں اور مکی آرتھر ایک پیج پر ہیں۔ ٹیسٹ سے پہلے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا ورنہ بات آگے بڑھ جائے گی۔ میں نے دبئی ٹیسٹ جو کیا وہ پوری ٹیم کا فیصلہ تھا ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل مکی آرتھر اور انضمام کے درمیان بھی شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی تھی۔ تاہم کی معذرت کے بعد اس وقت کے چیئرمین نجم سیٹھی نے معاملہ رفع دفع کرادیا تھا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا، بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں۔ موقع ملا تو بڑی اننگز کھیل کر اپنی ناکامیوں کا ازالہ کروں گا۔ جانتا ہوں میں اسکور نہیں کر رہا لیکن کم بیک کے لیے محنت کر رہا ہوں۔کپتان نے اعلان کیا کہ دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا، میر حمزہ کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔ ابو ظہبی کی وکٹ بھی دبئی جیسی ہوگی، شکست کا کوئی خوف نہیں، پر اعتماد ہو کر کھیلیں گے۔ 
تازہ ترین