• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹین لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشویش برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم متنازع ٹی ٹین لیگ کے بارےمیں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرکے ٹی ٹین لیگ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کے بارے میں ابھی کسی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کی ہے۔ اس بارے میں ٹی ٹین کے مالک شجیع الملک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے جنگ کو جواب دینے سے گریز کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کی شفافیت سے متعلق جو شکوک وشبہات ظاہر کیے ہیں ان میں کچھ باتیں اس کے لیے بہت زیادہ تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں جن کے بارے میں وہ مکمل تسلی کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے اس وقت تک تیار نہیں جب تک اسے اس لیگ کی شفافیت کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ مل جائے۔
تازہ ترین